اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مونسپل کارپوریشن سرکاری خرچ پر چلتا ہے' - اورنگ آباد

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنوں نے رکن پارلیمان امتیاز جلیل کو شیر کے بچوں کے نام رکھائی تقریب میں دعوت نہ دیے جانے پر احتجاج کیا۔

فائل فوٹو

By

Published : Jun 8, 2019, 4:22 PM IST


اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن نے عوام سے شیر کے بچوں کے نام رکھنے کی تجویز مانگی تھی جس کے بعد تقریبا ڈھائی ہزار سے زائد لوگوں نے مختلف ناموں پر مہر لگایا تھا۔
اس دوران نام رکھنے کی تقریب میں نومنتخب رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔

امتیاز جلیل کو دعوت نامہ نہ دیے جانے پر ایم آئی ایم کے کارکنان نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سدھارت گارڈن میں کالی پٹی باندھ کر احتجاج کیا۔

متعلقہ ویڈیو

مظاہرین کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن شیوسینا اور بی جے پی کے خرچے پر نہیں بلکہ سرکاری خرچے پر چلتا ہے۔
ایم آئی ایم کے کونسلر ناصر صدیقی کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد کے مختلف عہدوں پر فائز تمام لوگوں کا نام اس دعوت نامے میں درج کیا گیا ہے لیکن پروٹوکول کے لحاظ سے نومنتخب رکن پارلیمنٹ کا نام اس دعوت نامے میں ہونا چاہیے تھا جو کہ نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details