اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کا ریاست کے قومی ہیرو چھتر پتی شیواجی مہاراج کے تعلق سے دیا گیا متنازع بیان ان کا پیچھا نہیں چھوڑ رہا ہے،AIMIM Supoorters Protest Against Maharashtra Governor Over Remarks On Shivaji Maharaj
اورنگ آباد شہر میں ایم آئی ایم کے کارکنان نے کرانتی چوک میں گورنر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور فوری گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا، ایم آئی ایم کا کہنا ہے کہ بی جے پی لیڈروں نے شیواجی مہاراج یا کوشیاری میں سے کسی ایک کو انتخاب کر لینا چاہیئے ، لیکن جس انداز میں بی جے پی کے لیڈروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اس پر سوال اٹھنا لازمی ہے ۔