اردو

urdu

ETV Bharat / state

Manipur incident Protest in Aurangabad اورنگ آباد میں منی پور واقعہ کے خلاف ایم آئی ایم کا احتجاج - سید شارق نقشبندی اورنگ آباد شہر صدر ایم آئی ایم

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں منی پور قبائلی خواتین کے ساتھ ظالمانہ سلوک اور ان کی برہنہ پریڈ کے واقعے کے خلاف کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ اس دوران ایم آئی ایم کے ذمہ داروں نے ریاستی حکومت کو برخاست کرنے اور وہاں پر صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔ Manipur Violence Issue

اورنگ آباد میں منی پور واقعہ کے خلاف ایم آئی ایم کا احتجاج
اورنگ آباد میں منی پور واقعہ کے خلاف ایم آئی ایم کا احتجاج

By

Published : Jul 24, 2023, 1:24 PM IST

اورنگ آباد میں منی پور واقعہ کے خلاف ایم آئی ایم کا احتجاج

اورنگ آباد:منی پور میں قبائلی خواتین کے ساتھ ظالمانہ سلوک اور ان کی برہنہ پریڈ کروانے کی مذمت میں کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے شہر صدر سید شارق نقشبندی کی قیادت میں شہر کے کرانتی چوک علاقے میں پر زور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر منی پور کے وزیراعلیٰ سے فوری طور پر استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا گیا اور یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ منی پور ریاست میں صدر راج نافذ کیا جائے۔ اس دوران ایم آئی ایم کے کارکنان و لیڈران نے منی پور ریاستی حکومت و مرکزی حکومت پر زبردست نقطہ چینی کی اور اس واقعہ کی مذمت کی۔ اس کے ساتھ ہی ایم آئی ایم کے لیڈران کا کہنا ہے کہ منی پور میں پچھلے کئی مہینوں سے تشدد ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ بے گھر ہو گئے ہیں اور وہ شیلٹر ہاؤس میں رہنے پر مجبور ہیں۔ تشدد کے دوران منی پور میں کئی سارے چرچوں کو جلا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جمہوری ملک میں خواتین پر ظلم وزیادتی ایک گھناؤنا جرم ہے۔ اس واقعہ کے ملزمین کی فوری گرفتاری کی جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ اس معاملے پر چپ سادھ لینے پر مرکزی حکومت اور بالخصوص وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی مذمت کی گئی۔ اس دوران ایم آئی ایم کے لیڈران نے کہا کہ اگر وزیراعظم نریندر مودی پہلے ہی منی پور پر توجہ دیتے تو آج منی پور میں اس طرح کی حالت نہ ہوتی۔ وہاں پر لا اینڈ آرڈر بالکل بھی نہ کے برابر ہے۔ اسی لیے مرکزی حکومت نے وہاں کی حکومت کو برخاست کرنا چاہیے اور ملٹری کے ذریعے منی پور میں کنٹرول کیا جانا چاہیے۔ احتجاج کے دوران مجلس کے کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف زور دار نعرے بازی کی۔ اس موقع پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے عہدیداران وکارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details