اردو

urdu

ETV Bharat / state

AIMIM Protest ستارا ضلع کے پوسے ساؤلی میں فرقہ وارانہ فساد ایک سوچی سمجھی سازش، ایم آئی ایم

ستارا ضلع میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں پوسے ساؤلی میں فرقہ وارانہ فساد ہوئے تھے، جس پر مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے اورنگ آباد ڈویژن کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ اس دوران ریاستی کارگزار صدر عبدالغفار قادری کا کہنا ہے کہ فساد کے دوران مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو تہس نہں کیا گیا۔

ستارا ضلع کے پوسے ساؤلی میں فرقہ وارانہ فساد ایک سوچی سمجھی سازش:ایم آئی ایم
ستارا ضلع کے پوسے ساؤلی میں فرقہ وارانہ فساد ایک سوچی سمجھی سازش:ایم آئی ایم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 3:52 PM IST

ستارا ضلع کے پوسے ساؤلی میں فرقہ وارانہ فساد ایک سوچی سمجھی سازش:ایم آئی ایم

ستارا:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ڈویژنل کمشنر آفس کے روبرو مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی کارگزار صدر ڈاکٹر عبدالغفار قادری کے قیادت میں مہاراشٹر کے ستارا ضلع میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں پوسے ساؤلی میں فرقہ وارانہ فساد ہوئے تھے۔ اس فرقہ وارانہ فساد میں ایک بے قصور مسلم نوجوان جاں بحق بھی ہوا، مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو تہس نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ ساتھ ہی گاؤں میں مسلمانوں کے کاروبار اور املاک کو بھی نشانہ بنایا گیا جس کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ اس دوران مجلس کے ریاستی کارگزار صدر عبدالغفار قادری کا کہنا ہے ایک سوچی سمجھی سازش اور منصوبہ بند طریقے سے بی جے پی کے لیڈر وکرم پاوسکر اور ان کے کارکنان نے ایک مسجد میں جا کر ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ 13 نوجوانوں کو شدید زخمی کیا کئی ساری گاڑیوں اور دکانوں میں آگ لگائی، مسجد کی بے حرمتی کی مسجد کے میں رکھے سامان کی توڑ پھوڑ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Govt Science & Arts College Aurangabad گورنمنٹ سائنس اینڈ آرٹس کالج کے سو سال مکمل

مجلس اتحاد المسلمین کی ریاستی کارگزار صدر نے پولیس پر بھی الزام عائد کیا ہے۔ لیکن اب اس معاملے کو لے کر اسمبلی میں بھی مجلس کی جانب سے سوال اٹھایا جائے گا۔ اگر پھر بھی کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ہے تو ریاستی گورنر اور وزیراعلی سے بھی اس معاملے میں ملاقات کی جائیں گی۔ اگر پھر بھی کچھ کاروائی نہیں ہوتی ہے تو عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جائے گا، ساتھ ہی اس احتجاج کے بعد ایک میمورینڈم ڈویژنل کمشنر کو دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details