اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بدعنوان افسران وقف املاک کو معمولی قیمت پر فروخت کر رہے ہیں' - وقف املاک کو معمولی قیمت میں لینڈ مافیا کے نام کر دیا

مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان نے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ دفتر کے باہر مظاہرہ کیا۔ مجلس کے کارکنان کا الزام ہے کہ وقف بورڈ کے بدعنوان افسران نے کروڑوں کی وقف املاک کو معمولی قیمت میں لینڈ مافیا کے نام کر دیا جو کہ غریبوں، بیواؤں اور یتیموں کا حق تھا۔

مجلس اتحاد المسلمین
مجلس اتحاد المسلمین

By

Published : Mar 11, 2021, 5:16 PM IST

مجلس اتحاد المسلمین نے وقف جائیداد کی بندر بانٹ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ ایم آئی ایم رہنماوں نے مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کے صدر دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور بد عنوان وقف افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مجلس اتحاد المسلمین

ایم آئی ایم کا الزام ہے کہ وقف بورڈ کے بدعنوان افسران نے کروڑوں کی وقف املاک کو معمولی قیمت میں لینڈ مافیا کو فروخت کر دیا جبکہ اس پر غریبوں، بیواؤں اور یتیموں کا حق تھا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے جالنہ روڈ پر وقف کی زمین پر تعمیر ایک عالیشان عمارت کے روبرو سینکڑوں کارکنان کے ہمراہ دھرنا دیا تھا۔ امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ جب تک وقف جائیدادوں پر ناجائز قبضہ ختم نہیں جاتا ان کی یہ مہم جاری رہے گی۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details