اورنگ آباد:رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے ریاستی حکومت پر بھی الزام لگایا کہ اگر پر کاش امبیڈ کر اورنگ زیب کی قبر پر جائیں تو ٹھیک ہے، لیکن امتیاز جلیل زیارت کریں تو انہیں غدار کہا جاتا ہے۔ ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی نے امراوتی میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ اس وقت کچھ نوجوانوں پر اورنگ زیب کے نام پر نعرے لگانے کا الزام ہے۔ پولیس نے متعلقہ کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا دریں اثناء پر کاش امبیڈ کرنے دعوی کیا کہ ان کے اور نگ زیب کے مقبرے پر جانے سے ریاست میں فسادات رک گئے ان خیالات کا اظہار امتیاز جلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ اورنگ زیب کے نام پر ریاست میں کہیں بھی بڑا فساد نہیں ہوا کچھ چھوٹی چھوٹی باتیں ہوئیں تو بی جے پی اور وزیر داخلہ جو پرکاش امبیڈ کر کے اورنگ زیب کے مقبرے پر جانے پر بھی خاموش رہے، جواب دیں جبکہ امراوتی جلسے میں اورنگ زیب کی تعریف کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی، وزیر داخلہ نے کچھ لڑکوں پر الزامات لگائے تو کیا امبیڈ کر آپ کا باپ ہیں؟ ان کیلئے قانون الگ کیوں؟ کیا فڑنویس ان خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہمت دکھا ئیں گے؟ اس طرح کا سوال امتیاز جلیل نے کیا۔