اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایم آئی ایم رہنما کی مسلم طبقہ سے متحد ہونے کی اپیل - Imtiyaz jalil

بابری مسجد انہدام کیس کا فیصلہ آنے کے بعد مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے آپسی انتشار کی وجہ سے یہ فیصلہ سنایا گیا ہے۔

image
image

By

Published : Sep 30, 2020, 7:51 PM IST

مہاراشٹر کے پارلیمانی حلقہ اورنگ آباد سے منتخب ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے مسلمانوں سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان اپنی قیادت منوائیں۔

مسلم طبقہ سے متحد ہونے کی اپیل

بابری مسجد انہدام کیس کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انھوں نے کہا ہے کہ فرقہ پرست جماعتیں جانتی ہیں ہے کہ مسلم طبقہ بٹا ہوا ہے اس لیے اس طرح کے واقعات پیش آرہے ہیں اور جب تک مسلمان متحد نہیں ہوں گے تب تک اس طرح کے واقعات پیش آتے رہیں گے۔

رکن پارلیمان نے کہا کہ آج کا یہ فیصلہ کانگریس اور نام نہاد سیکولر پارٹیوں کو مضبوط کرانے کا نتیجہ ہے، بابری کیس میں آج کا یہ فیصلہ مسلمانوں کے آپسی انتشار کے باعث دیا گیا ہے اس لیے موجودہ حالات کے پیش نظر مسلمانوں کو ملک گیر سطح پر ایک متحدہ طاقت کے طور پر ابھرنا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details