اردو

urdu

ETV Bharat / state

Imtiaz Jaleel on Nawab Malik: رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے نواب ملک کی حمایت کی - مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بی جے پی کی سازش

رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا ایم آئی ایم نواب ملک کے ساتھ ہے۔ انھوں نے ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بی جے پی کی سازش کامیاب ہونے نہیں دی جائے گی۔ MIM Leader on Nawab Malik

MP Imtiaz Jalil supports Nawab Malik
رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے نواب ملک کی حمایت کی

By

Published : Mar 4, 2022, 3:49 PM IST

اورنگ آباد:مہاراشٹر اورنگ آباد کے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے گرفتار کابینہ وزیر نواب ملک کی حمایت کی ہے۔ ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ بی جے پی پی مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی سازش کر رہی ہے لیکن وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی۔ ساتھ ہی امتیاز جلیل نے کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کی حمایت کو دکھاوا سے تعبیر کیا۔ Imtiaz Jaleel on Nawab Malik

رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے نواب ملک کی حمایت کی

انھوں نے کہا کابینی وزیر نواب ملک کی حمایت میں وہ مظاہرہ بھی کرسکتے ہیں۔ اس طرح کا انتباہ ایم آئی ایم رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے دیا۔ MIM Leader on Nawab Malik

یہ بھی پڑھیں:

Uproar over Nawab Malik Case in Maharashtra Assembly: اسمبلی اجلاس کے پہلے دن نواب ملک کے معاملے پر زور دار ہنگامہ

ان کا کہنا ہے کہ ایم آئی ایم نواب ملک کے ساتھ ہے۔ ایم آئی ایم سربراہ اسد الدین اویسی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے امتیاز جلیل نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں کو دہشت گردی سے جوڑنے کی بی جے پی کی سازش کامیاب ہونے نہیں دی جائے گی۔ 'ہم خاموش نہیں بیٹھے گے اور پوری طاقت کے ساتھ نواب ملک کے ساتھ کھڑے رہیں گے' MIM Leader on Terrorism

امتیاز جلیل نے کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کی حمایت کو دکھاوا قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ نواب ملک ہی کے خلاف کارروائی کیوں ہوتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details