اردو

urdu

ETV Bharat / state

AIMIM MP Imtiaz Jaleel کراڑ پورہ علاقے میں تصادم ایک سوچی سمجھی سازش: امتیاز جلیل - ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد

مجلس اتحادالمسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کراڑپورہ علاقے میں رام نومی کے موقع پر یوئے دو گروپوں کے درمیان تصادم کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا۔ انہوں نے اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔

کراڑ پورہ علاقے میں تصادم ایک سوچی سمجھی سازش:رکن پارلیمان امتیاز جلیل
کراڑ پورہ علاقے میں تصادم ایک سوچی سمجھی سازش:رکن پارلیمان امتیاز جلیل

By

Published : Apr 26, 2023, 2:48 PM IST

کراڑ پورہ علاقے میں تصادم ایک سوچی سمجھی سازش:رکن پارلیمان امتیاز جلیل

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نےاورنگ آباد کے کراڑ پورہ گروہی تصادم اور پولیس فائرنگ معاملے کی اعلی سطح پر ریٹائرڈ جج کے ذریعہ جانچ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وہ اورنگ آباد شہر کے صوبہ داری گیسٹ ہاؤس میں اورنگ آباد مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ کراڑ پورہ تشدد معاملے کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔اس کی اعلیٰ سطح پر جانچ ہونی چاہئے ۔سچائی کو سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

رکن پارلیمان نے امیت شاہ اور وزیراعظم نریندر مودی کو مکتوب لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ ریٹائر حج کی صدارت میں اعلی سطحی کمیٹی بناکر پورے معاملے کی جانچ کی جائے۔اس موقع دیگر سیاسی پارٹیوں کی معنی خیز خاموشی پر بھی ایم پی امتیاز جلیل نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس پورے معاملے میں محض ایک دوسرے پر الزام تراشی کی سیاست کی جارہی ہے جبکہ اس سازش کو منظرعام پر لانے کی کوشش کرنی چاہئے۔اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:Aurangabad Name Change Row سرکاری دستاویزات پر اورنگ آباد کا نام تبدیل نہ کیا جائے، بامبے ہائی کورٹ

واضح رہے رام نومی سے قبل کراڑ پورہ علاقے میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی ۔اس کے بعد پتھراؤ اور پولیس کی گاڑیوں میں آگ زنی کی گئی تھی۔ پولیس فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔اس سے علاقے میں کشیدگی کا ماحول تھا۔اس کے بعد سیاسی اور ملی رہنماوں نے علاقے میں امن و امان قائم کرنے کے لئے عام لوگوں سے اپیل کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details