اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Imtiaz Jaleel مراٹھواڑه میں قحط سالی جیسی صورتحال، ایم پی امتیاز جلیل - مراٹھواڑه ڈویژن میں ایک بار پھر قحط سالی

اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل نے کہاکہ مراٹھواڑہ میں خحط سالی جیسی صورتحال ہے۔ کسانوں کی حالت بہت خراب ہے۔ حکومت اگر کسانوں کی مدد کرنا چاہتی ہے تو ان کے لئے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔

مراٹھواڑه میں قحط سالی جیسی صورتحال:ایم پی امتیاز جلیل
مراٹھواڑه میں قحط سالی جیسی صورتحال:ایم پی امتیاز جلیل

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 4:40 PM IST

مراٹھواڑه میں قحط سالی جیسی صورتحال:ایم پی امتیاز جلیل

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے مراٹھواڑه ڈویژن میں ایک بار پھر قحط سالی کے جیسا ماحول تیار ہے۔ کسان اپنی فصل کو لے کر پریشان ہیں تو وہیں حکومت کسانوں کی مدد کا دعویٰ کر رہی ہے لیکن حالت اس کے برعکس ہے۔

مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پارلمان سید امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ مراٹھواڑہ ایک ایسا علاقہ جہاں پورے ملک میں سب سے زیادہ کسان خودکشی کرتے ہیں ۔یہاں کسانوں کی حالت بہت خراب ہے۔ریاستی حکومت کسانوں کے لئے کچھ نہیں کر رہی ہے۔حکومت کی عدم توجہی کے سبب کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔

ایم پی امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ یہ قدرتی معاملہ ہے کہ کہیں پر بہت زیادہ بارش ہو رہی ہے تو کہیں پر قحط سالی جیسے معاملے سامنے آرہے ہیں۔
اگر کسانوں کی صحیح معنوں میں مدد کرنی ہے تو وہ 16 ستمبر کی تاریخ کے دن کرے جب اورنگ اباد شہر میں کابینہ اجلاس ہوں گا۔ اس وقت اس اجلاس میں مراٹواڑہ کے ان تمام کسانوں کو خصوصی راحت پیکج دے جن کی فصل بارش نہ ہونے کی وجہ سے برباد ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Opposition Unity اپوزیشن اتحاد کے اجلاس میں مجلس اتحادالمسلمین کا اب تک کوئی پتہ نہیں

انہوں نے کہاکہ مانسون میں بارش نہیں ہونے کی وجہ سے کسانوں کو بڑے پیمانے پر نقصان کا سامنا ہے۔ کسانوں کو حکومت کی مدد چاہئے۔ریاستی کو کسانوں کے لئے جلد سے جلد خصوصی پیکج کا اعلان کرنا چاہئے۔خصوصی پیکج سے ہی کسانوں کی حالت میں بہتر آسکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details