اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کی آدرش کریڈٹ سوسائٹی میں لاکھوں ڈپازیٹرس کا پیسہ پھنسا ہوا ہے۔ سوسائٹی میں دوسو کروڑ سے زیادہ کا مالی گھوٹالہ ہونے کی خبر سے ڈپازیٹرس پریشان ہو چکے ہیں۔ آٹھ سے نو جمع کنندگان نے گھوٹالے سے پریشان ہو کر خود کشی بھی کی ہے۔اس کے باوجود اس گھوٹالہ میں حکومت کی جانب سے اب تک گھوٹالے بازوں پر کوئی سخت کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
اس معاملے کو لے کر امتیاز جلیل کی قیادت میں آدرش کریڈٹ سوسائٹی کے کئی ڈپازیٹرس راستوں پر اُتر آئے ۔امتیاز جلیل کی قیادت میں( کوآپر یٹو کمشنر ڈی ڈی آر آفس ) کے سامنے تھالی بجاؤ“ آندولن کرتے ہوئے خاطیوں سخت کروائی کرنے اور اکاؤنٹ ہولڈرس کا پیسہ واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔