اردو

urdu

ETV Bharat / state

Distribution of Bags Among Children: ایم آئی ایم رہنما کی سالگرہ پر اسکولی طلبا میں بیگ اور انعامات تقسیم - مہاراشٹر نیوز

مجلس اتحاد المسلمین مہاراشٹر اکائی کے ریاستی کارگزار صدر ڈاکٹر عبدالغفار قادری کی سالگرہ کے موقع پر شہر کے سلم علاقوں میں واقع اسکول میں طلبا کے درمیان بیگ اور انعامات تقسیم کے ساتھ ہی بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کیا گیا۔ MIM Laeder celebrates his birthday with free distribution of bags among children

Distribution of Bags Among Children
ایم آئی ایم رہنما کی سالگرہ پر اسکولی طلبا میں بیگ اور انعامات تقسیم

By

Published : Jul 13, 2022, 4:27 PM IST

اورنگ آباد:اِس دوران ڈاکٹر عبدالغفار قادری کے اس اقدام کی ستائش کی جا رہی ہے اور سماجی کارکن نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں بھی ڈاکٹر عبدالغفار قادری اسی طرح بچوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

ایم آئی ایم رہنما کی سالگرہ پر اسکولی طلبا میں بیگ اور انعامات تقسیم

ایم آئی ایم کے مہاراشٹر کے ریاستی کارگزار صدر ڈاکٹر غفار قادری کی سالگرہ کے موقع پر اورنگ آباد شہر کی مسلم بستیوں میں فلاحی اور تعمیری پروگراموں کا انعقاد عمل میں آیا جس میں بلڈ ڈونیشن کیمپ ، اسکولی بچوں کے درمیان اسکول بیگ کی تقسیم اور میٹرک کامیاب کرنے والے ہونہار طلبا کو انعامات سے نوازا گیا ۔

ایک اسکولی تقریب میں ڈاکٹر غفار قادری نے شرکت کی اور بچوں سے خطاب کے دوران ایم آئی ایم لیڈر نے خود کی زندگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور متاثر کن انداز میں بچوں کو تلقین کی کہ کتابوں سے بہتر کوئی دوست نہیں اور تعلیم سے بڑا کوئی ہتھیار نہیں، اس موقع اسکولی طلبا کو اسکول بیگ تحفے کے طور پر تقسیم کیے گئے اورنگ آباد شہر میں ڈاکٹر عبدالغفار قادری کے اس اقدام کی ستائش کی جا رہی ہے اور سماجی کارکن نے امید ظاہر کی ہے کہ آنے والے وقت میں بھی ڈاکٹر عبدالغفار قادری اسی طرح بچوں کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں:Dua Foundation Aurangabad: اورنگ آباد میں خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے دعا فاؤنڈیشن کوشاں

ABOUT THE AUTHOR

...view details