اجیت پوار نئے نائب وزیر اعلی بننے پر ایم ائی ایم کا وزیراعظم کے خلاف احتجاج اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر میں اجیت پوار نئے نائب وزیر اعلیٰ بننے کے بعد آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کی جانب سے شہر کے بھڑکل گیٹ پر واقع ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کے مجسمے کے سامنے ریاستی حکومت اور وزیر اعظم کے خلاف دھول تشے اور پٹاخے جلا کر انوکھے انداز میں احتجاج درج کیاگیا۔
اس دوران رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کرپشن سے نفرت کرتے ہیں۔ وہ ہمیشہ کرپشن کے خلاف بات کرتے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کچھ دن پہلے این سی پی کے لیڈران کے 70 ہزار کروڑ روپے کے گھوٹالوں کا ذکر کیاتھا۔ان کے خلاف جلدی ہی کاروائی کی بات بھی کہی تھی۔لیکن اس بیان کے چند دنوں کے اندر ہی اجیت پوار سمیت دیگر رہنما این کی این ڈی اےمیں شامل ہوں گے۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس پر بولتے ہوئے ایم پی امتیاز جلیل نے کہا ہے کہ جب دیویندر فڑنویس کہتے تھے کہ ہم کبھی بھی این سی پی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے چاہے کچھ بھی ہو جائے اور ہم اجیت پوار کو جیل میں چکی پیس آئیں گے، اب دیویندر فڑنویس کو کیا ہو گیا ہے کیوں اجیت پوار کے ساتھ اتحاد میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:NCP Aurangabad 'چند لوگوں کے چلے جانے سے پارٹی ختم نہیں ہو جاتی'
رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے کہا کہ شیو سینا مہا وکاس آگھاڑی کے ساتھ تھی اس وقت ایکناتھ شندے نے کہا تھا کہ ادھو ٹھاکرے این سی پی کے ساتھ ہیں اسی لیے ہم ادھو ٹھاکرے کا ساتھ چھوڑ رہے ہے اب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کیا کریں گے جب این سی پی لیڈر اجیت پوار کو ریاست کا نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے اور اب اتحاد میں این سی پی بھی ساتھ ہو گئی ہے۔