اردو

urdu

ETV Bharat / state

کنال گوتم کھرات نے حق رائے دیہی کا استعمال کیا - مہاراشٹر کی خبریں

ریاست مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ میں گریجویٹ (ایم ایل سی) انتخابات کے لیے سات اضلاع میں ووٹنگ جاری ہے۔

aimim-candidate-kunal-gautam-casts-vote
کنال گوتم کھرات نے حق رائے دیہی کا استعمال کیا

By

Published : Dec 1, 2020, 4:59 PM IST

اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار کنال گوتم کھرات نے پولنگ بوتھ پہنچ کر اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔

اس موقع پر کنال کے ساتھ مجلس کے شہری صدر شارق نقشبندی موجود تھے۔

مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقہ کے تحت مراٹھواڑہ کے سات اضلاع میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں ،ضلع کلکٹر کا کہنا ہیکہ کورونا کے پیش نظر تمام تر احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں لیکن امید ہیکہ ووٹنگ کے تناسب میں اضافہ ہوگا ۔

کنال گوتم کھرات نے حق رائے دیہی کا استعمال کیا

مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقہ انتخاب میں ایم آئی ایم کے نامزد امیدوار کنال گوتم کھرات نے پولنگ بوتھ پہنچ کر اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کیا۔

اس موقع پر کنال کھرات نے خود کو امبیڈکری عوام کا امیدوار قرار دیا اور کہا کہ اس مرتبہ تبدیلی یقینی ہے کیونکہ جواقتدار میں بیٹھے تھے ان سے پڑھا لکھا طبقہ مایوس ہے۔

واضح رہے ایم آئی ایم نے پہلی مرتبہ مراٹھواڑہ گریجویٹ حلقہ انتخاب میں اپنا امیدوار میدان میں اتارا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details