مجلس اتحادالمسلمین کے اورنگ آباد مشرقی حلقے کے امیدوار عبدالغفار قادری نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'انہیں 'ونچت بہوجن اگاڑی' مدد کرنے والی ہے۔
عبدالغفار قادری نے بتایا ہے کہ 'بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اسمبلی حلقے میں پیدل دورہ کیا اور لوگوں سے مجلس کو ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔'
لوگوں سے مجلس کو ووٹ ڈالنے کی اپیل ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے بتایا ہے کہ 'اسد الدین اویسی کے تین روزہ اورنگ آباد دورے سے مجلس کو فائدہ ہوگا اور اسدالدین اویسی کے شہر بھر میں جو اجلاس رہیں گے اس سے مقابل میں کھڑے امیدواروں کے خیمے میں ایک طرح کا حملہ ہوگا۔ اور ان کی شکست ہوگی جو اورنگ آباد میں مجلس کے امیدواروں کو شکست دینے کے لیے کھڑے ہے۔
ڈاکٹر عبدالغفار قادری نے بتایا ہے کہ 'اسمبلی انتخابات میں شیوسینا، بی جے پی، کانگریس، این سی پی، اور سماج وادی پارٹی سب ایک ہو چکے ہیں مجلس کو گرانے کے لیے۔'