چھگن بھجبل نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے سے ہی 162 سے زائد اراکین اسمبلی ہیں اور ہمیں ان کی حمایت حاصل ہے۔کچھ اراکین اسمبلی آخری وقت میں اپنا فیصلہ کرتے ہیں، جب وہ کسی پارٹی یا اتحاد کی سرکار بنتی دیکھتے ہیں تو اتحاد میں شامل؛ ہوتے ہیں۔
چھگن بھجبل کا 162 اراکین اسمبلی کا دعوی - ہمارے پاس پہلے سے ہی 162 سے زائد اراکین اسمبلی
آج مہاراشٹر اسمبلی میں مہا وکاس اگھاڑی کو اکثریت ثابت کرنی ہے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سینیئر رہنما چھگن بھجبل نے 162 سے زائد اراکین اسمبلی کے ساتھ دعوی کیا ہے۔
![چھگن بھجبل کا 162 اراکین اسمبلی کا دعوی چھگن بھجبل کا 162 اراکین اسمبلی کا دعوی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5222583-thumbnail-3x2-chagan-bhujbal.jpg)
چھگن بھجبل کا 162 اراکین اسمبلی کا دعوی
واضح رہے کہ فلور ٹیسٹ سے قبل شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے اتحاد کی جیت پر اعتماد ظاہر کیا انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ مہا وکاس اگھاڑی کے پاس 170 سے زائد اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہیں۔
فلور ٹسٹ آج دوپہر 2 بجے ہوگا۔