اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع کے سلوڑ تحصیل میں منعقدہ زرعی نمائش کا ریاست کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کے ہاتھوں شاندار افتتاح عمل میں آیا۔ واضح رہے کہ اس فیسٹیول کے لئے 40 اکڑ میدان پر ایک کشادہ منڈپ ڈالا گیا ہے جو مختلف سیکشنز بنائے گئے ہیں۔ اس فیسٹیول کے دوران ماہرین زراعت مختلف موضوعات پر نہ صرف انسانوں کی رہنمائی کریں گے بلکہ انہیں عملی طریقوں سے بھی واقف کرایا جائے گا۔ جدید ٹیکنالوجی سے کسانوں کو واقف کرانے کے لئے نمائش بھی منعقد کی جارہی ہے۔ اس فیسٹیول کا آغاز ریاستی وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت راؤ صاحب دانوے باگوت کراڈ اور ریاستی وزیر عبدالستار اور دیگر وزراء اور سیاسی قائدین کے ساتھ کسان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ Agriculture Expo Conduct In Aurangabad In Maharashtra
اس میلے میں کل 600 اسٹال لگے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ میلے میں شریک کسانوں اور شہریوں کے لئے شام کے وقت مختلف تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ وزیر زراعت عبدالستار نے زیادہ سے زیادہ کسانوں سے فیسٹیول میں آنے اور سیمینارز، نمائشوں اور مظاہروں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ اس بار وزیر اعلیٰ نے ناسک ضلع میں پیش آنے والے سانحہ کے پس منظر میں پروگرام منسوخ کر دی ہے۔