اردو

urdu

ETV Bharat / state

ضمنی الیکشن کے بعد کرناٹک میں مہاراشٹر جیسی صورتحال ہوسکتی ہے: دیوے گوڑا - دیوے گوڑا نے ہندتوا والی پارٹی

سابق وزیراعظم اور جنتا دل سیکولر(جے ڈی ایس) کے سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کہا ہے کہ 'کرناٹک میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج سے ریاست میں سیاسی صورتحال بدل سکتی ہے'۔

دیوے گوڑا
دیوے گوڑا

By

Published : Nov 27, 2019, 6:25 PM IST

دیوے گوڑا نے بدھ کے روز یہاں صحافیوں سے کہا،’ ضمنی الیکشن کے بعد کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ مہاراشٹر کی سیاست کا اثر یہاں بھی پڑ سکتا ہے۔ حالانکہ سب کچھ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی پر منحصر ہوگا‘۔
انہوں نے ریاستی حکومت میں سابق وزیر اور نا اہل قرار دیے گئے رکن اسمبلی اے ایچ وشوناتھ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ ایک سینیئر سیاست داں ہیں لیکن دوہرا معیار اختیار کرتے ہیں'۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ' وشوناتھ ووٹ پانے کے لیے اپوزیشن کے رہنما سدارمیا کی تعریف کر رہے ہیں۔ عوام سمجھدار ہیں کہ انھیں اپنا ووٹ کسے دینا ہے'۔

مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ 'کانگریس، این سی پی اور شیو سینا کے درمیان موجودہ اتحاد سے انھیں ان حالات کی یاد آتی ہے جب 1970 کی دہائی میں ایمرجنسی کے بعد اندرا گاندھی کی قیادت والی کانگریس کو شکست دینے کے لیے تمام سوشلسٹ رہنماؤں نے جن سنگھ سے ہاتھ ملا لیا تھا'۔

دیوے گوڑا نے ہندتوا والی پارٹی شیو سینا کے ساتھ کانگریس کے اتحاد کرنے پر بھی حیرانی کا اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details