اردو

urdu

ETV Bharat / state

پابندی کے بعد پرگیہ کی خاموشی - after restriction

مالی گاوں بم بلاسٹ کی ملزمہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار پرگیہ سنگھ ٹھاکر پر الیکشن کمیشن کی جانب سے ان پر 72 گھنٹے کی انتخابی تشہیر پر پابندی لگائی ہے۔

پابندی کے بعد پرگیہ نے خاموشی اختیار کی

By

Published : May 2, 2019, 2:43 PM IST

پابندی کے بعد مدھیہ پردیش کے بھوپال پارلیمانی حلقہ سے بی جے پی کی امیدوار نے اب خاموشی اختیار کرکے مندروں میں درشن کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محترمہ ٹھاکر نے خاموشی اختیار کر لی ہے۔ وہ اب مختلف مندروں میں درشن کر کے پوجا کریں گی ۔پابندی کے پہلے دن پرگیہ ٹھاکر نے مقامی بھوانی مندر پہنچ کر درشن کئے۔
پارٹی نے اس کے علاوہ ان کی کہانی کو ایک کتابچہ سادھوی کی جدوجہد کی کہانی کے طور پر شائع کروایا ہے۔ اسے اب گھر گھر تک پہنچا کر پارٹی لوگوں کے درمیان پہنچ رہی ہے۔
مسٹر ٹھاکر پر الیکشن کمیشن نے سخت موقف اپناتے ہوئے ان کی انتخابی مہم یا ریلی کرنے پر 72 گھنٹے کی پابندی لگا دی ہے۔ ٹھاکر کی جانب سے پولیس افسر ہیمنت کرکرے اور ایودھیا میں متنازعہ ڈھانچے کے متعلق دیے گئے بیانات کے معاملے میں کمیشن نے یہ پابندی عائد ہے۔ پابندی آج صبح چھ بجے سے 72 گھنٹوں کے لئے لگائی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details