ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے باندرہ علاقے میں موجود باندرہ بڑی مسجد میں کل صبح ایک لڑکی نے جبراً مسجد میں داخل ہو کر نماز پڑھی اور مسجد کے حوض میں نہایا بھی کیا، مسجد کے ذمہ داران نے اسے سمجھانے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن وہ ان کی بات نہیں مانی۔ مسجد کے ذمہ داران نے اس دوران پولیس کو کال کیا لیکِن پولیس کی جانب سے فون نہیں اٹھایا گیا۔
ای ٹی وی بھارت نے اس ضمن میں مسجد کے ذمہ داران میں شامل حاجی ضمیر سے اس بارے میں بات کی تو اُنہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ روز کا ہے کہ ایک لڑکی مسجد میں داخل ہوگئی اور حوض میں نہایا۔ اس کے سبب حوض کا پانی خالی کرایا گیا اور اسے صاف ستھرا کیا گیا تاکہ وضو کرنے والوں کو پریشانی نہ ہو۔