اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: مفرور 'گُڈ وِن جیولرس' کے مالکان گرفتار - A M Sunilkumar and A M Sudheshkumar

ممبئی اور مضافات سمیت دیگر علاقوں میں دیوالی سے قبل کروڑوں روپے لے کر فرار ہونے والے 'گُڈ وِن جیولرس' کے مالکان کو  اقتصادی جرائم سیل کی ٹیم نے گرفتار کرلیا ہے۔

After duping hundreds of depositors, Goodwin's owners held in Thane
ممبئی: مفرور 'گُڈ وِن جیولرس' کے مالکان گرفتار

By

Published : Dec 13, 2019, 11:40 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کی تھانے کرائم برانچ ٹیم نے اکتوبر ماہ میں ممبئی، تھانے، ڈومبیولی اور امبرناتھ کے شُو رُوم بند کر کے فرار ہونے والے 'گڈ ون جیولرس' کے مالکان سنیل کمار اور سدھیر کمار کو ڈیڑھ ماہ بعد فلمی انداز میں گرفتار کرلیا۔ ان دونوں بھائیوں نے سرمایہ کاری کے نام پر تقریباً 25 کروڑ روپے وصول کیے تھے۔

ممبئی: مفرور 'گُڈ وِن جیولرس' کے مالکان گرفتار

تھانے پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ تھانے کورٹ میں دونوں مالکان بھائی سرینڈر کر گرفتاری از قبل ضمانت حاصل کرنے کے لئے پہنچنے والے ہیں۔ پولیس نے عدالت میں پیشی سے قبل انہیں گرفتار کرلیا۔

تھانے شہر، ڈومبیولی کے نوپاڑا، امبرناتھ کے شیواجی نگر اور ممبئی میں 'گڈ ون جیولرس' کے شوروم تھے اور سونے چاندی کے زیورات کے علاوہ ماہانہ اسکیم کے ذریعے سونے کے زیورات فروخت کرنے کا کاروبار کرتے تھے۔

دونوں بھائیوں نے تھانے ضلع کے تین شوروم سے تقریباً 1145 سرمایہ کاروں کو تقریباً 25 کروڑ روپے چونا لگانے کا اعتراف کیا جبکہ مجموعی طور پر یہ رقم کئی زیادہ ہے۔

ان دونوں کی گرفتاری کے بعد مزید سرمایہ کاری کرنے والوں کے پولیس اشٹیشن پہنچنے کی اُمید ظاہر کی جارہی ہے۔

عین دیوالی سے قبل دونوں بھائی 'گڈ ون شوروم' بند کر کے اہل خانہ کے ہمراہ فرار ہوگئے تھے اور تبھی سے ان کی تلاش جاری تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details