اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر: سابق نیوی افسر کا ادھو ٹھاکرے کو مشورہ

ریٹائرڈ نیوی افسر مدن شرما نے الزام عائد کیا کہ انہیں شیوسینا کارکنان نے زد و کوب کیا لیکن عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

By

Published : Sep 13, 2020, 7:58 PM IST

ex navy officer
ex navy officer

مدن شرما نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 'اگر وہ حکومت چلانے میں ناکام ہیں تو وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی دے دیں۔

ریٹائرڈ نیوی افسر مدن شرما

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'میں وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے جی سے درخواست کرتا ہوں کہ اگر آپ حکومت نہیں چلا سکتے تو آپ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے اور عوام کو ایسی حکومت کا انتخاب کرنے دیں جو مہاراشٹر میں امن و امان برقرار رکھ سکے۔

اس دوران مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے ریٹائرڈ نیوی افسر مدن شرما سے ملاقات کی اور کہا کہ کارٹون شیئر کرنا غلط نہیں ہے۔ 'شیوسینا نے کانگریس اور این سی پی کی مدد سے مہاراشٹر میں حکومت بنائی۔

اس واقعہ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ اپوزیشن لیڈر دیویندر فڑنویس نے ادھو ٹھاکرے سے اپیل کی ہے کہ وہ ملزموں کے خلاف کارروائی کریں۔

مدن شرما نے کہا کہ ادھو ٹھاکرے کا جو کارٹون انہوں نے واٹس ایپ پر فارورڈ کیا تھا اسے آرٹسٹ اُدے مہیشوری نے بنایا تھا۔

کارٹون میں سونیا گاندھی کو ادھو ٹھاکرے کی والدہ (ماتو شری) اور شرد پوار کو ان کا والد (پِتو شری) دکھایا گیا ہے۔

مدن شرما نے مزید کہا کہ اس کارٹون کو آرٹسٹ اُدے مہیشوری نے بنایا تھا۔ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو اس کی شکایت آرٹسٹ سے کرنی چاہیے نہ کہ مجھ سے۔

ریٹائرڈ نیوی افسر مدن شرما پر مبینہ حملے کے سلسلے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے شیوسینا رہنما کملیش قدم اور پانچ دیگر افراد کو گرفتار کیا تھا بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details