ممبئی: شردھا والکر کے والد وکاس والکر نے گزشتہ روز مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی۔ اس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے دہلی پولیس نے یقین دلایا ہے کہ میری بیٹی کو انصاف ضرور ملے گا۔ آج نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھی مجھے یقین دلایا ہے۔ والکر نے کہا کہ میری بیٹی شردھا (شردھا والکر) کی موت کے بعد سے میں بہت پریشان ہوں میری صحت بھی ٹھیک نہیں ہے۔ جتنا ہوسکا میں آج اپنی بات آپ کے سامنے رکھوں گا۔ Shraddha Murder Case
وکاس والکر نے کہا کہ اگر وسئی پولیس شروع میں ہماری مدد کرتی تو آج ہماری بیٹی زندہ ہوتی۔ آفتاب (آفتاب پونا والا) میری بیٹی کو بے دردی سے قتل کیا ہے، اس معاملے کی سختی سے تحقیقات کی جائے۔ اگر آفتاب کے اہل خانہ بھی اس کے ساتھ تھے تو ان کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے اور انہیں بھی سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کچھ موبائل ایپس کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آفتاب پونا والا کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ وکاس والکر نے کہا کہ بی جے پی لیڈر اور سابق ایم پی کریٹ سومیا نے میری بہت مدد کی ہے۔ انہوں نے ممبئی سے دہلی کے سفر کے تمام اخراجات برداشت کیے ہیں۔ Shraddha Murder Case