اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں امریکن فیڈ ریشن آف مسلمس آف انڈین اوریجن کا 33 واں بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس و تقسیم انعامات کا دو روزہ پروگرام منعقد کیا گیا۔ دسویں اور بارویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو ایوارڈ سے نوازا جائیں گا۔ پروگرام کے کنوینر مرزا عبدالقیوم ندوی کا کہنا ہے کہ ملک ہندوستان میں جو بچہ دسویں و بارہویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کرتا ہے، ان طلبہ و طالبات کا استقبال اے ایف ایم آئی ہر سال کرتی ہے۔
مرزا عبدالقیوم ندوی کا کہنا ہے کہ اس سال سالانہ جلسے کی میزبانی اورنگ آباد شہر کر رہا ہے، اس کانفرنس میں 22 ریاستوں کے 80 کے قریب طلبہ و طالبات شرکت کریں گے، جنہیں انعامات سے نوازا جائے گا، اس کے ساتھ ہی شہر کی جو تنظیمیں سماجی خدمت کے لیے کام کرتی ہیں، انہیں بھی ایوارڈ سے سرفراز کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 32 سالوں سے اے ایف ایم آئی کی جانب سے پروگرام منعقد کیا جاتا ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب اورنگ آباد شہر کے دو طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
مولانا عبدالقیوم ندوی کا کہنا ہے کہ اے ایف ایم آئی کے ذمہ داران چاہتے ہیں کہ 2050 تک ہماری تعلیم میں انقلاب آئے، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ آج بھی ہمارا ملک تعلیمی اعتبار سے پیچھے ہے، اس دو روزہ پروگرام میں امریکہ، ٹورنائٹو، کینیڈا اور مختلف ممالک کے علاوہ ملک کے ہندوستان کی عظیم شخصیتیں مدعو کی گئی ہے۔