اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد کی ایڈوکیٹ اسما شیخ نے بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کو چیلنج کرتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو پارٹی بنایا ہے،Advocate Asma Sheikh File Petition On Bilkis Bano Case In Supreme Court
یس بانو اجتماعی جنسی زیادتی معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل وہ اورنگ آباد کے صوبیداری گیسٹ ہاؤس میں ایڈوکیٹ اسما شیخ نے ایک پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گجرات فسادات کے دوران بلقیس بانو جنسی زیادتی کیس انتہائی سنگین نوعیت کا اور انسانیت کو شرمسار کرنے والا معاملہ تھا۔اس معاملے میں متاثرہ کو انصاف پانے کے لئے بیس سال انتظار کرنا پڑا لیکن جب انصاف ملا تو گجرات حکومت نے بلقیس کے مجرموں کو رہا کردیا، گجرات حکومت کا یہ اقدام قانون کی کھلی خلاف ورزی تھا،
بلقیس بانو اجتماعی جنسی زیادتی معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل ایڈوکیٹ اسما شیخ کا کہنا ہے کہ اس رہائی کے خلاف انھوں نے قومی خواتین کمیشن، مرکزی وزارت داخلہ اور گجرات کی وزارت داخلہ کو شکایات بھیجیں تھیں لیکن ان کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا اس لئے ملک کی عدالت عظمیٰ میں گجرات حکومت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔رہائی پانے والے گیارہ مجرموں سمیت وزیر داخلہ امیت شاہ کو بھی پارٹی بنایا گیا ہے،
بلقیس بانو اجتماعی جنسی زیادتی معاملے کو لے کر سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل یہ بھی پڑھیں:Blast in Aligab Company علی باغ کی آر سی ایف کمپنی میں دھماکہ، تین ہلاک
اسما شیخ کے مطابق کیا وزارت داخلہ دستور ہند سے برتر ہوچکی ہے کیا، عین گجرات انتخابات سے قبل بلقیس بانو کے مجرموں کی رہائی کی ٹائمنگ پر بھی اسما شیخ نے سوال اٹھایا۔عدالت عظمیٰ نے اس معاملے میں مرکزی وزارت داخلہ، گجرات ہوم منسٹری اور قومی خواتین کمیشن کو نوٹیسیں روانہ کیں ہیں اس معاملے کی اگلی سنوائی 29 نومبر کو ہوگی۔Advocate Asma Sheikh File Petition On Bilkis Bano Case In Supreme Court