اردو

urdu

ETV Bharat / state

شیوسینکوں کو ادھوٹھاکرے کا مشورہ - ایم ایل سی انتخابات

ایم ایل سی انتخابات میں کامیابی کے بعد مہاراشٹرا کے وزیراعلی اور شیوسینا کے رہنما ادھو ٹھاکرے نے پارٹی کارکنان اور عہدیداران سے ریاست میں ہونے والے پنچایت انتخابات کے لیے تیاری شروع کرنے کا مشورہ دیا۔

Advise Shiv Sena to start preparations for Panchayat elections
پنچایت انتخابات کےلیے تیاری شروع کرنے، شیوسینکوں کو ادھو کا مشورہ

By

Published : Dec 18, 2020, 11:02 PM IST

شیوسینکوں کو مہاراشٹرا میں منعقد ہونے والے پنچایت انتخابات کےلیے تیار رہنے کا فرمان جاری کیا گیا جبکہ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیتنے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کرنے کا ضلعی سربراہوں کو شیوسینا نے حکم دیا ہے۔

پنچایت انتخابات کے سلسلے میں ادھو ٹھاکرے کی سربراہی میں ان کی سرکاری رہائش گاہ ورشا بنگلے پر تمام ضلعی سربراہوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی سربراہوں کو ہدایت دی گئی کہ پنچایت انتخابات میں پارٹی کی فتح کو یقینی بنانے کےلیے ابھی سے تیاریوں کا آغاز کیا جائے۔

ادھوٹھاکرے کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں کہا کہ آئندہ انتخابات کے لیے پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں اور عوامی مفادات میں کئے گئے کاموں کو عوام کے سامنے لائیں۔

ادھو ٹھاکرے نے تمام کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کے درمیان جائیں اور انہیں شیوسینا حکومت کے فلاحی کاموں سے آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ پارٹی کو مضبوط بنانے کا کام بھی شروع کیا جانا چاہئے۔

اس میٹنگ میں شیوسینا کے تمام ضلعی سربراہان ، دیواکرراوت، ریاستی وزیر ایکناتھ شندے، ونائک راوت، انیل دیسائی ملند نارویکر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

واضح رہے 23؍دسمبر سے مہاراشٹر میں گرام پنچایت انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details