مسلح افواج ٹرینونل (اے ایف ٹی) اگرچہ اب بھی ایڈمرل سنگھ کی تقرری کو روک سکتا ہے کیونکہ انڈمان و نکوبار کمان کے سربراہ وائس ایڈمرل بمل ورما نے ایڈمرل سنگھ کو نیا بحریہ سربراہ بنائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے، جس پر اے ایف ٹی 17 جولائی کو سماعت کرے گا۔ اس سے پہلے فوجی ٹربیونل نے 29 مئی کو مسٹر سنگھ کو بحریہ کا سربراہ بنائے جانے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر لامبا 31 مئی کو بحریہ سربراہ کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ وہ 2016 میں بحریہ کے سربراہ بنے تھے اور اس عہدے پر انہوں نے تین سال تک خدمات انجام دیں۔