اردو

urdu

ETV Bharat / state

کنگنا ممبئی سے گھر کے لیے روانہ

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناؤت مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کرنے کے بعد آج وہ ہماچل کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔

جاری لفظی جنگ کے دوران بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناؤت مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کے بعد آج وہ ہماچل کے لیے روانہ ہوگئی ہیں
جاری لفظی جنگ کے دوران بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناؤت مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کے بعد آج وہ ہماچل کے لیے روانہ ہوگئی ہیں

By

Published : Sep 14, 2020, 10:04 AM IST

بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور کوئین کے نام سے جانی جانے والی کنگنا رناوت ممبئی میں چھ روز قیام کے بعد آج ہماچل پہنچ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ کنگنا رناؤت ممبئی سے ہوائی خدمت کے ذریعے چنڈی گڑھ پہنچیں گی، اس کے بعد وہ سی آر پی ایف کی سکیورٹی گھیرے میں کار کے ذریعے اپنے گھر منالی کے لیے روانہ ہوں گی۔

کنگنا ممبئی سے گھر کے لیے روانہ

اس سے قبل اتوار کے روز کنگنا رناؤت نے مہاراشٹرا کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے بعد اداکارہ کنگنا رناؤت نے کہا کہ انہوں نے گورنر کو اپنے ساتھ ہونے والے ناانصافی کے بارے میں بتایا۔ کنگنا نے کہا کہ وہ سیاستداں نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا سیاست سے کوئی تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا کسی بھی سیاسی پارٹی سے لینا دینا نہیں ہے اور میں صرف ایک عام شہری کی طرح یہاں گورنر سے ملنے آئی تھی تا کہ اپنی پریشانیاں ان کے سامنے پیش کرسکوں۔

واضح رہے کہ کنگنا نے ممبئی شہر کا موازنہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے کیا اور ممبئی پولیس فورس کو جھوٹا کہا۔

جاری لفظی جنگ کے دوران بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناؤت مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کے بعد آج وہ ہماچل کے لیے روانہ ہوگئی ہیں

اس کے بعد مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے مبینہ طور پر کہا کہ اداکارہ کو ممبئی میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

اس کے بعد کنگنا اور شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کے مابین زبانی جنگ کے بعد مہاراشٹر حکومت اور کنگنا کے مابین تنازعہ بڑھ گیا۔

کنگنا رناوت اور شیوسینا کے مابین لفظی جنگ مسلسل جاری ہے، شیوسینا کے ترجمان اخبار سامنا نے ایک مرتبہ پھر فلم اداکارہ کنگنا رناوت کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا ہے کہ کنگنا رناوت نے ممبئی کا موازنہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر سے کرکے ممبئی کی بے عزتی کرکے مہاراشٹر حکومت پر سوال اٹھائے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details