پولیس نے فائر بریگیڈ کی مدد سے دروازہ توڑ کر ان کی لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر دیا۔
زونل ڈی سی پی وشال ٹھاکر نے بتایا کہ، 'گھر میں کوئی نہیں تھا اور گھر میں گندگی بہت زیادہ تھی۔'
انہوں نے کہا کہ، 'پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ہم مزید جانکاری دینگے۔'
سمیر شرما کی موت کی خبر سن کر فلم انڈسٹری میں غم کا ماحول ہے۔
کامیڈین سنیل پال نے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، 'کورونا وباء کی وجہ سے ہر شخص پریشان ہے اور سمیر شرما بھی اسی کی وجہ سے ذہنی تناؤ میں مبتلا تھے۔'
سنیل پال نے کہا کہ، 'اس وباء سے ہر شخص پریشان ہے۔ بس کچھ لوگ اس کا سامنا نہیں کر پاتے، جس کی وجہ سے سمیر نے بھی خودکشی جیسا قدم اٹھایا۔'
غورطلب ہے کہ سمیر شرما نے 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے'، ' کہانی گھر گھر کی'، 'کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی' جیسے سیریلز میں کامیاب کردار نبھایا تھا۔
مزید پڑھیں:
معاملے کو لیکر ممبئی پولیس جانچ کررہی ہے اور خودکشی کے اصل سبب جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔