ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / state

اداکاراعجاز خان نے انتخابی میدان میں اترنے کا اشارہ دیا - ایم آئی ایم

فلم اداکار اور بگ باس فیم اعجاز خان آئندہ ہونے والے اسمبلی الیکشن میں کسی بھی مسلم اکثریتی سیٹ سے ایم آئی ایم کے ٹکٹ پر انتخابی میدان میں اتر سکتے ہیں. اسی دوران مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا پہنچ کر فلم اداکار اعجاز خان نے جمعہ کی نماز ادا کی۔

اداکاراعجاز خان نے انتخابی میدان میں اترنے کا اشارہ دیا
author img

By

Published : Aug 24, 2019, 4:36 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 1:46 AM IST


اعجاز خان ایم آئی ایم کی دعوت پر ممبرا پہنچے جہاں انہوں نے مقامی افراد اور مداحوں سے ملاقات کی اور اسکے بعد میڈیا سے بات چیت کی۔

اداکاراعجاز خان نے انتخابی میدان میں اترنے کا اشارہ دیا
انہوں نے ملک کے تمام مسلمانوں سے متحد ہونے اور ایک مضبوط رہنماء منتخب کرنے کی صلاح دی جو انکے قومی و ملی مسائل کو حل کرنے کی آواز بلند کرنے کی طاقت رکھتا ہو۔

اعجاز خان سے جب الیکشن سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا پہلے میں علاقے کا جائزہ لوں گا جیسا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ یہاں صرف دو گھنٹہ ہی بجلی رہتی ہے، پانی نہیں ہے، اچھی سڑک نہیں ہیں، قبرستان کھودنے میں دشواریاں ہوتی ہیں تو مجھے تعجب ہوا جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں اپنے طریقہ سے شہر کا سروے کرنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرونگا ۔

اعجاز خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ آپ الیکشن کیوں لڑیں گے اور یہاں سے ہی کیوں ؟ تو انھوں نے کہا کہ میں اپنے بھائیوں کے مسائل حل کرنے کے لئے الیکشن لڑنا چاہتا ہوں۔

ان سے پوچھا گیا کہ ناگپاڑہ، مدنپور اس طرح ممبئی اور مہاراشٹر میں بھی کئی علاقے ہیں جہاں مختلف طرح کے مسائل ہیں مسائل ہیں تو آپ وہاں چھوڑ کر ممبرا میں کیوں ؟ تو انھوں نے کہا مجھے یہاں کے متعلق بتایا گیا ہے کہ یہاں زیادہ دشواریاں ہیں اس لئے میں یہاں آیا ہوں ۔

اعجاز نے بتایا کہ ایم آئی ایم سے چاہئے جتنے ہی لوگ فارم بھریں لیکن کون کہاں سے الیکشن لڑے گا، اس کا فیصلہ حیدر آباد میں بیٹھے اسد بھائی ہی کرتے ہیں
اس دوران ایم آئی ایم کے نصیر خان نے بتایا کہ اعجاز خان آج صرف ایک اداکار ہی نہیں بلکہ وہ ایک اچھے سماجی رکن کے طور پر جانے جاتے ہیں، کوئی بھی قومی و ملی مسئلہ ہو سب سے پہلے اعجاز خان آواز اٹھاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعجاز خان کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ آج ورسوا کے قبرستان کی تزئین کاری ہوئی ہے ۔ اسی طرح ماب لنچنگ، گئو کشی جیسے حساس معاملہ پر آواز اٹھاتے رہے ہیں.

Last Updated : Sep 28, 2019, 1:46 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details