ممبئی: ریاست مہاراشٹر میں کورونا معاملات میں مسلسل کمی اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ فعال معاملات کم ہو کر 4723 رہ گئے ہیں۔ Total corona Cases in Maharashtra
محکمہ صحت کی جانب سے ہفتہ کو جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 697 نئے کیسز سامنے آئے اور دو مریضوں کی موت ہو گئی۔ نئے کیسز کے ساتھ ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر اب 81,14,309 ہو گئی ہے جبکہ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,48,304 ہو گئی ۔