اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھو ٹھاکرے سمیت دیگر رہنماوں کو دھمکی دینے والے ملزم نے کیا اقرار جرم - مہاراشٹر نیوز

مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے، این سی پی کے صدر شرد پوار، ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور شیوسینا کے چیف ترجمان رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کو حالیہ دھمکی نے پولیس اور سکیورٹی فورسز کو چوکنا کردیا۔

cm uddhav thackeray
فائل

By

Published : Sep 13, 2020, 10:49 PM IST

واضح رہے کہ دو روز قبل ممبئی پولیس نے ان سیاسی قائدین کو دھمکی دینے کے الزام میں ایک نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ جس کی شناخت پلوش گھوش کے طور پر کی گئی ہے۔

جمعرات کی رات ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے اسے کولکتہ سے گرفتار کیا۔ جنوبی کلکتہ کے علاقے ٹولیگنج کے رہائشی پلاش گھوش کو ممبئی اے ٹی ایس نے ایک ویڈیو کال کے ذریعہ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت و دیگر رہنماوں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

اب تحقیقات میں یہ بات اب یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ویڈیو کال کے ذریعہ دھمکیاں دینےوالا ایک جم انسٹرکٹر ہے، جس نے داؤد ابراہیم سنڈیکیٹ کے ممبر کی حیثیت سے رہنماؤں کو دھمکی دی تھی اور وہ ملزم سائنس گریجویٹ ہے اور وہ دبئی میں 15 سال سے زیادہ عرصہ سے ملازمت کر رہا تھا۔

اس کی گرفتاری کی کارروائی اے ٹی ایس جوہو یونٹ کے پولیس انسپکٹر دیا نائک اور اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر دشرتھ ویٹکر اور سچن پاٹل، اور پولیس کانسٹیبل دھیرج رانے پر مشتمل افسروں اور جوانوں کی ایک ٹیم نے کی۔

انہوں نے بتایا کہ ذرائع کی اطلاع کی بنیاد پر ٹیم نے کولکتہ پولیس کی مدد سے صوابدیدی کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:

سنجے راوت کو دھمکی دینے والا شخص گرفتار

اس کے پاس دو موبائل ہینڈسیٹ، ایک بھارتی سم ، اور تین بین الاقوامی سم کارڈز برآمد ہوئے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران، ملزم نے مذکورہ جرم کا اعتراف کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details