اردو

urdu

ETV Bharat / state

بلڈر پر بدعنوانی کا الزام، شردھا جادھو کا ہنگامی دورہ - شردھا جادھو نے عمارت کا ہنگامی دورہ کیا

ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے کماٹی پورا میں پولاڈیا ٹاور نامی 23 منزلہ عمارت کی تعمیر کا کام مکمل تو ہوچکا ہے لیکن اس عمارت کی تعمیر کرنے والے بلڈر پر بدعنوانیوں کے الزام عائد کیا جارہا ہے۔

Accused of corruption against the builder, Shardha Jadhav visit to building
بلڈر پر بدعنوانی کا الزام، شردھا جادھو کا ہنگامی دورہ

By

Published : Feb 3, 2021, 4:27 PM IST

ممبئی کے کماٹی پورا میں پولاڈیا ٹاور کی تعمیر کرنے والے بلڈر پر بدعنوانیوں کے الزامات کے بعد شکایات کا جائزہ لینے کےلیے سابق میئر و رکن بی ایم سی ورکنگ کمیٹی شردھا جادھو نے عمارت کا جائزہ لیا۔

بلڈر پر بدعنوانی کا الزام، شردھا جادھو کا ہنگامی دورہ

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شردھا جادھو نے کہا کہ عمارت کی تعمیر سے علاقہ کی ترقی ہوگی لیکن عمارت کی تعمیر میں فائر سیفٹی ضوابط کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ بلڈنگ کے اطراف 12 فٹ روڈ ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلڈر اور دیگر افسران کی جانب سے غلط رپورٹ داخل کرنے کے بعد اعلیٰ حکام نے عمارت کو تعمیر کرنے کی اجازت دی تھی۔ داخل کی گئی رپورٹ میں فائر سیفٹی ضوابط کے تحت بلڈنگ کے اطراف 12 فٹ روڈ چھوڑنے کی بات کہی تھی لیکن عملی طور پر ایسا نہیں کیا گیا۔ بلڈنگ کے اطراف صرف 4 فٹ جگہ چھوڑی گئی۔ شردھا جادھو نے اس معاملے کو لیکر محکمہ بی ایم سی اور محکمہ فائر سے رپورٹ طلب کی ہے۔

بلڈنگ کی تعمیر میں فائر سیفٹی اصولوں کو نظرانداز کئے جانے کے بعد فلیٹس خریدنے والے افراد تشویش میں مبتلا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details