اردو

urdu

ETV Bharat / state

Amravati Murder Case: امراوتی قتل کیس کے ملزم کے ساتھ جیل میں مارپیٹ - آرتھر روڈ جیل میں قید امراوتی قتل کیس کے ملزم

آرتھر روڈ جیل میں قید امراوتی قتل کیس کے ملزم کے ساتھ جیل میں مار پیٹ کی اطلاع کی اطلاع ہے۔ Accused of Amravati Murder case Beaten up

Accused of Amravati Murder case
آرتھر روڈ جیل

By

Published : Jul 27, 2022, 12:08 PM IST

Updated : Jul 27, 2022, 6:57 PM IST

امراوتی:امیش کولہے قتل کے ملزم کے ساتھ آرتھر روڈ جیل میں مار پیٹ کی گئی۔ ملزم شاہ رخ پٹھان کو جیل کے پانچ قیدیوں نے زد و کوب کیا۔ مہاراشٹر کے امراوتی میں کیمسٹ امیش کولہے کے قتل کیس میں جیل میں بند ملزم شاہ رخ پٹھان پر 5 قیدیوں نے حملہ کیا۔ واضح رہے کہ ملزم شاہ رخ پٹھان کو امیش کولہے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس واقعہ کے بعد ملزمین کو مختلف بیرکوں میں منتقل کر دیا گیا ہے کیونکہ جب یہ واقعہ ہوا اس وقت تک تمام ملزمین ایک ہی بیرک میں تھے۔ اس معاملے میں ممبئی کے این ایم جوشی مارگ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔ Accused of Amravati Murder Case Attacked in Jail

شاہ رخ آرتھر روڈ جیل کے بیرک نمبر 7 میں تھا:

شاہ رخ پٹھان کو نُپور شرما کے بیان کے بعد ہوئے امیش کولہے کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جب شاہ رخ نے بیرک میں موجود دیگر قیدیوں کو اپنی گرفتاری کے بارے میں بتایا تو وہاں موجود کلپیش پٹیل، ہیمنت منیریا، اروند یادو، شراون آود اور سندیپ جادھو نے شاہ رخ پر حملہ کردیا۔ اس کے بعد جیل انتظامیہ فوراً بیرک میں داخل ہوکر سب کو الگ کرکے الگ بیرک میں ڈال دیا۔

امیش کا قتل کب ہوا:مہاراشٹر کے امراوتی ضلع سے تعلق رکھنے والے کیمسٹ امیش کولہے کا 21 جون کو قتل کر دیا گیا تھا۔ امراوتی پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ قتل بھی اُدے پور کنہیا لال قتل کے واقعہ جیسا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ امراوتی کے امیش کولہے نے نُپور شرما کے متنازع بیان کی حمایت میں سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹس شیئر کی تھیں۔

Last Updated : Jul 27, 2022, 6:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details