اردو

urdu

ETV Bharat / state

عید الاضحیٰ کے تعلق سے حکومت کی بے رخی پر ابو عاصم اعظمی کا احتجاج

مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے عیدالاضحیٰ کے بارے میں حکومت کی بے رخی کے خلاف احتجاج کیا۔

ابو عاصم اعظمی کا احتجاج
ابو عاصم اعظمی کا احتجاج

By

Published : Jun 23, 2021, 8:19 PM IST

ممبئی میں سہیادری گیسٹ ہاؤس کے باہر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے حکومت کو بیدار کرنے کے لیے مظاہرہ کیا۔

ابو عاصم اعظمی کا احتجاج

ابو عاصم اعظمی نے مطالبہ کیا کی عید الاضحیٰ کے تعلق ریاستی حکومت اب تک کسی بھی طرح سے بات کرنے کو تیار نہیں ہے۔ اس لیے خاموشی سے مظاہرہ کا راستہ ہی ہمارے پاس تھا۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ابو عاصم اعظمی سے گفتگو کی۔

ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ عید الاضحیٰ کا تہوار آنے والا ہے لیکن حکومت نے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اور ان کی نقل و حمل کے بارے میں کسی بھی طرح کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی ہے اور نہ ہی اس بارے میں میٹنگ لی ہے جس کے سبب مسلمانوں میں بے چینی پائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی آر پی گھوٹالہ: ارنب گوسوامی ضمنی چارج شیٹ میں ملزم

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ فوری طور پر میٹنگ لیں اور عید الاضحیٰ کے تعلق سے لائحہ عمل تیار کریں تا کہ مسلمانوں کو خصوصاً جانوروں کے بیوپاریوں کو کسی بھی طرح کی کوئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details