اردو

urdu

ETV Bharat / state

AAP Post Card Campaign in Aurangabad: مہنگائی کے خلاف عام آدمی پارٹی کی پوسٹ کارڈ مہم - اورنگ آباد میں پوسٹ کارڈ مہم

اورنگ آباد میں عام آدمی پارٹی نے مہنگائی کے خلاف پوسٹ کارڈ مہم شروع کی ہے۔ پارٹی کارکنان نے شہر کے چوراہوں پر کھڑے ہوکر لوگوں سے مہنگائی کے خلاف ان کی اس مہم سے جڑنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر شہریوں نے بڑے پیمانے پر پوسٹ کارڈ پر مہنگائی کے خلاف اپنی رائے دی اور دستخط کر کے مہنگائی کے خلاف آواز بلند کی۔ عآپ کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ پوسٹ کارڈ مرکزی حکومت کو روانہ کیے جائیں گے۔ AAP Post Card Campaign in Aurangabad

مہنگائی کے خلاف عام آدمی پارٹی کی پوسٹ کارڈ مہم
مہنگائی کے خلاف عام آدمی پارٹی کی پوسٹ کارڈ مہم

By

Published : Feb 16, 2022, 10:05 AM IST

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں مہنگائی کے خلاف عام آدمی پارٹی کی جانب سے پوسٹ کارڈ مہم کی شروعات کی گئی۔ اورنگ آباد کے شہریوں نے پوسٹ کارڈ میں مہنگائی کے خلاف اپنی رائے اور دستخط کرکے احتجاج درج کروایا۔ ساتھ ہی انہوں نے مطالبہ کیا کہ مہنگائی پر فوری طورپر قابو پایا جائے۔ AAP Post Card Campaign in Aurangabad

عام آدمی پارٹی شہر یونٹ نے مہنگائی کے خلاف پوسٹ کارڈ مہم شروع کی ہے۔ پارٹی کارکنان نے شہر کے چوراہوں پر کھڑے ہوکر لوگوں سے مہنگائی کے خلاف ان کی اس مہم سے جڑنے کی اپیل کی۔ Post Card Campaign Against Inflation in Aurangabad

اس موقع پر شہریوں نے بڑے پیمانے پر پوسٹ کارڈ پر مہنگائی کے خلاف اپنی رائے دی اور دستخط کرکے مہنگائی کے خلاف آواز بلند کی۔ عآپ کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ پوسٹ کارڈ مرکزی حکومت کو روانہ کیے جائیں گے۔ اس موقع پر مہم میں حصہ لینے والی خواتین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی دشوار ہوچکی ہے اور وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی کے بوجھ تلے دبتا چلا جارہا ہے ۔

اورنگ کے طالبہ ویویا وسنت اینگڑے کا کہنا ہے کہ مہنگائی کم ہونی چاہیے۔ مہنگائی کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی دشوار ہوگئی ہے۔ کھانے کا تیل اور دالوں کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں جس کے نتیجے میں لوگ غیر معیاری کرانہ خریدنے پر مجبور ہیں اور بیماریوں کو دعوت دے رہے ہیں۔

اورنگ آباد کے عآپ کے ضلع صدر رگھو ناتھ دادا پاٹل نے کہا کہ ہمارا مودی حکومت سے مطالبہ ہے کہ ضروری اجناس کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔ ہمارے اس پوسٹ کارڈ مہم سے ہمیں اس بات کا اندازہ ہورہا ہے کہ عام آدمی کن دشوار کن حالات سے دو چار ہو رہا ہے۔ عوام میں شدید برہمی ہے۔

مزید پڑھیں:اورنگ آباد: این سی پی کارکنان نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details