مہاراشٹر کی علاقائی پارٹی شیوسینا کے صدر اددھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے آج ممبئی کے اسمبلی حلقہ ورلی سے پورے لاؤ لشکر کے ساتھ اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا۔
آدتیہ ٹھاکرے نے پورے لاؤ لشکر اپنا پرچۂ نامزدگی داخل کیا واضح رہے کہ رواں سال جونیئر ٹھاکرے کی سیاسی میدان میں انٹری بی جے پی اور شیوسینا میں سیٹوں کی تقسیم کے بعد ہوئی ہے۔
شیوسیا کی یوتھ ونگ کے سربراہ آدتیہ ٹھاکرے خاندان کے پہلے ایسے فرد ہیں جو انتخابی میدان میں اترے ہیں ان سے قبل شالینی ٹھاکرے نے پرچۂ نامزدگی داخل کیا تھا جو جیتیندر ٹھاکرے کی بیوی ہیں۔
خیال رہے کہ 27 سالہ آدتیہ ٹھاکرے بے اے اور ایل ایل بی تک کی تعلیم حاصل کی ہے جو اددھو ٹھاکرے کے بڑے بیٹے ہیں۔