اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما کو بلیک میل کرنے پر خاتون گرفتار

مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل سی کو مبینہ طور پر بلیک میل کرنے کے معاملے میں پولیس نے ایک 28 برس کی خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

bjp mlc

By

Published : May 4, 2019, 8:29 PM IST

مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے ایم ایل سی کو مبینہ طورسے بلیک میل کرنے کے معاملے میں پولس نے ایک 28 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کلیان ڈونبی ویلی میں میونسپلٹی کے رکن دیاگائیکواڑ نے پولس میں شکایت درج کرائی تھی کہ پریا چندر کانت کھرات نے سوشل میڈیا کے ذریعہ پہلے دوستی کی اوربعد میں دس لاکھ روپوں کا مطالبہ کیا۔

شکایت میں یہ بھی کہا ہے کہ جب مذکورہ خاتون کا مطالبہ نہیں تسلیم کیا تو اس کے بعد اس نے 13 ستمبر 2017 کو ان کے خلاف آبروریزی کی شکایت کردی۔ اس کے بعد 15 اپریل 2019 کو خاتون نے دوبارہ پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور اسی دن خواتین نے مجھے اس کے ساتھ اے ٹی ایم جانے کی دھمکی دی اورجبرا اس نے میرے اے ٹی ایم سے پانچ ہزار روپے نکلوائے۔

پولس نے تعزیرات ہند کے مختلف دفعات کے تحت خاتون کے خلاف معاملہ درج کرکے جمعہ کو مذکورہ خاتون کو گرفتار کرلیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details