اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی: تلوار سے کیک کاٹنے پر نوجوان گرفتار - نوجوان کو باندرہ پولیس نے گرفتار کیا

سالگرہ ۔پارٹی میں شامل لوگوں نے نہ تو ماسک پہنا تھا اور نہ ہی سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھا تھا۔

ممبئی: تلوار سے کیک کاٹنے پر نوجوان گرفتار
ممبئی: تلوار سے کیک کاٹنے پر نوجوان گرفتار

By

Published : Jul 22, 2020, 7:35 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی تلوار سے کیک کاٹنے پر باندرہ پولیس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔

اس نوجوان نے 25 ویں سالگرہ منانے کے لیے پارٹی کا انعقاد کیا تھا۔ جس میں شامل لوگوں نے سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال نہیں رکھا تھا۔

اس پارٹی کی دوران تلوار سے کیک کاٹتے ہوئے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس پارٹی میں 30 افراد شامل ہوئے تھے جنہوں نے سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال نہیں رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی پہلی تھرڈ جینڈر فوٹو جرنلسٹ

وہیں پارٹی میں شامل لوگوں نے نہ تو ماسک پہنا تھا اور نہ ہی سوشل ڈسٹینسنگ کا خیال رکھا تھا۔

یہ پارٹی سنیچرکی رات اس عمارت کے ٹیریس پررکھی گئی تھی جہاں یہ نوجوان رہتا ہے۔

پارٹی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد باندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کوگرفتارکیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details