ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے بوریولی علاقے میں ایک چونکانے والا معاملہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان کو اپنی سالگرہ کا کیک تلوار سے کاٹنا مہنگا پڑا اور پولیس نے دہشت پھیلانے کے الزام میں اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ Youth Celebrated Birthday by Cutting Cake with Sword
Cake Cutting with Sword سالگرہ کا کیک تلوار سے کاٹنے پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج - ممبئی کرائم نیوز
بوریولی ممبئی میں ایک نوجوان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر تلوار سے 20 کیک کاٹا جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ Mumbai Crime News
تلوار سے کیک کٹنگ
تفصیلات کے مطابق ممبئی کے بوریولی علاقے میں ایک 17 سالہ نوجوان نے تلوار سے 20 کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ منائی۔ ایم ایچ بی پولیس نے اس معاملے میں کارروائی کی اور تلوار سے کیک کاٹ کر دہشت پھیلانے کے الزام میں آرمس ایکٹ Arms Act کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ ملزم کا نام اکرم شیخ ہے۔ یہ واقعہ بوریولی کے ایم ایچ بی تھانے کی حدود میں ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان تلوار سے کیک کاٹ رہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ویڈیو بوریولی کا ہے۔ Birthday Cake Cut by Sword
Last Updated : Sep 19, 2022, 8:03 PM IST