مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پوارواڑی پولس کو خفیہ اطلاع ملی کہ سوندگاؤں پھاٹہ کے پاس ایک نوجوان ہتھیار لے کر گھوم رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم شیخ شبیر شیخ حبیب کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے دو دیسی پستول ضبط کی گئی ہیں۔ ان دونوں پستول کی مالیت تقریباً 55 ہزار بتائی جا رہی ہے ۔
اطلاع کے مطابق ملزم شیخ شبیر شیخ حبیب دونوں پستول کمر میں لگاکر عوامی مقام پر فروخت کرنے کی غرض سے گھوم رہا تھا۔ اس معاملہ میں پوارواڑی پولس نے ملزم کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کر لیا ہے۔ ایڈیشنل ایس پی چندر كانت کھنڈوی نے معاملے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ضبط کی گئی دونوں دیسی پستول (کٹے) کی قیمت تقریباً 55 ہزار روپے ہے۔ پولس نے جاری ماہ میں اب تک تین دیسی پستول اور کئی ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔