اورنگ آباد میں دو تین ہفتے قبل جہاں 30 سے 35 افراد کورونا مثبت مریض پائے گئے تھے، وہیں گشتہ دو ہفتوں سے اورنگ آباد ضلع میں ہر روز سینکڑوں کی تعداد میں کورونا متاثرین سامنے آرہے ہیں۔
اورنگ آباد: کورونا متاثرین کی تعداد میں تشویشناک اضافہ مہاراشٹر میں کورونا وبا اپنا پیر پسار رہی ہے۔ عوام کی بے احتیاطی کے سبب کورونا کی ایک اور لہر کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
اورنگ آباد میں بھی گزشتہ تین ہفتوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔
ضلع کے ڈویژنل کمشنر سنیل کیندرے کر نے اورنگ آباد ضلع میں کورونا کی روک تھام کے لیے سخت ہدایات جاری کی۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 24 لاکھ سے زائد اموات