اردو

urdu

ETV Bharat / state

Traffic Policeman beats up Young man سگنل توڑنے پر بیچ راستے ٹریفک پولیس اہلکار نے نوجوان کو پیٹا - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار کسی موٹر سائیکل سوار کی پٹائی کر رہا ہے۔

سگنل توڑنے پر بیچ راستے ٹریفک پولیس اہلکار نے نوجوان کو پیٹا
سگنل توڑنے پر بیچ راستے ٹریفک پولیس اہلکار نے نوجوان کو پیٹا

By

Published : May 21, 2023, 6:20 PM IST

سگنل توڑنے پر بیچ راستے ٹریفک پولیس اہلکار نے نوجوان کو پیٹا

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار ایک موٹر سائیکل سوار کی پٹائی کر رہا ہے۔ وجہ صاف ہے کہ موٹر سائیکل سوار شہر کے کرانتی چوک علاقے میں لگے سگنل کو توڑ دیتا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ اس کے بعد ٹریفک پولیس اہلکار اور موٹر سائیکل سوار کے بیچ میں بحث ہوتی ہے۔ اسی دوران ٹریفک پولیس اہلکار موٹر سائیکل سوار کی بیچ راستے پر پٹائی کر دیتا ہے۔ موقع پر موجود ایک شخص اس سارے واقعہ کو اپنے موبائل میں قید کر لیتا ہے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتا ہے۔ جس کے بعد کئی سارے لوگ پولیس اہلکار کے رویے پر سوال اٹھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک سگنل توڑنے پر ٹریفک پولس نے ایک نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی سر عام کردی۔ یہ واقعہ اورنگ آباد شہر کے کرانتی چوک سگنل پر پیش آیا سگنل پر کھڑے ایک شخص نے مار پیٹ کا ویڈیو اپنے موبائل کیمرے میں قید کر لیا۔ مذکورہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس کے بعد شہریان ٹریفک پولس کے خلاف برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شہر کے کرانتی چوک علاقے میں بھیڑ بھاڑ زیادہ ہوتی ہے اس لیے یہاں پر ٹریفک سگنل لگائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی یہاں پر ٹریفک برانچ کے پولس اہلکار بھی تعینات ہوتے ہیں لیکِن یہاں پر تعینات محکمہ ٹریفک کے پولیس اہلکار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہیں تاہم ایک ٹریفک پولس اہلکار نے ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار کو سگنل توڑنے کے بعد روک لیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بتایا گیا ہے کہ اس دوران دونوں کے درمیان زبانی تکرار ہوئی جس کے بعد ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولس نے نوجوان کو سیدھی لات مار دی۔ مین چوراہے پر ہونے والے اس واقعہ کو ایک شہری نے اپنے موبائل کیمرے میں قید کر لیا یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور شہری اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں کہ ٹریفک پولیس سگنل توڑنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کرے، لیکن سر عام لڑائی جھگڑے اور وہیکل سواروں کے ساتھ مار پیٹ سے گریز کرے۔ واقعہ کی حقیقت جاننے کے لیے جب ٹریفک برانچ سے رابطہ کیا گیا تو ان سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے اس لیے اس معاملے میں پولس کا صحیح کردار ابھی تک واضح نہیں ہو سکا تاہم اس واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر پولیس کو لے کر کئی سارے سوالات عوام کی جانب سے اٹھائے جا رہے ہیں کہ پولس کا مین چوراہے میں شہری کی وحشیانہ پٹائی کرنا کس حد تک مناسب ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details