ممبئی:بارش کے سبب ممبئی اور اطراف کے علاقوں میں تعلیمی مراکز کو حکومت نے ایک دن بند رکھنے کا فرمان جاری کیا تھا۔ مقصد تھا کہ تیز بارش اور جگہ جگہ پانی بھرنے کی وجہ سے کسی تارہ کا جانی نقصان نہ ہو۔ لیکن ممبئی سے متصل میرا روڈ علاقے میں یہ اسکول بارش کے دنوں میں بند رہتا ہے۔ کیونکہ یہاں پڑھنے والے افلاس وغربت کی باہوں میں قید پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا اور طالبات ہیں، جو سال بھر یہاں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے آتے ہیں۔ A School Running on Footpath Closed Due to Rain in Mumbai
Footpath School Closed in Mumbai: بارش کے سبب فٹ پاتھ پر چلنے والا اسکول بند - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز
انسان کو اپنی غربت وظلمت کا رونا رونے کے بجائے اپنے حصے کی شمع روشن کرنی چاہیے تاکہ آنے والی نسلین غربت اور پسماندگی کے سبب تعلیم سے محروم نہ ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ میرا روڈ کی یاسمین پرویز خان فٹ پاتھ پر غریب بچوں کو گزشتہ دس برسوں سے مفت میں تعلیم کے زیور سے آرستہ کر رہی ہیں۔ School Closed Due to Rain
یہ بھی پڑھیں:
یاسمین پرویز خان میرا روڈ میں رہتی ہیں۔ ان کے شوہر وپرو کمپنی میں پروجیکٹ منیجر ہیں۔ فٹ پاتھ پر غریب بچوں کو گزشتہ دس برسوں سے مفت میں تعلیم کے زیور سے آرستہ کر رہی ہیں۔ یاسمین خود ڈی ایڈ ہیں۔ گھر پر بچوں کو ٹیوشن پڑھانے کے ساتھ ساتھ یاسمین فٹ پاتھ پر یہ کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں۔ جس کی لوگ مثال پیش کر رہے ہیں۔ یاسمین کہتی ہیں کہ آغاز میں محض 2 بچے ان کے پاس تھے آج 40 بچوں کا یہ اسکول ہر سو موضوع بحث ہے۔ بارش کے سبب اسے بند کیا گیا ہے۔ حالات حسب معمول ہونے پر پہلے کے جیسے یہاں روزمرہ کی کلاس شروع کی جائے گی۔