مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں واقع جٹوادا گاؤں کے قریب ایک دردناک حادثہ پیش آیا جہاں پہاڑ میں دھماکہ کیا گیا۔ تقریبا ایک گھنٹے کے بعد پہاڑ کے نیچے کام کر رہے ایک مزدور پر بڑا پتھر گر گیا جس کی زد میں آنے سے ایک مزدور کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
اس سمت میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے ایک گھنٹہ گزرنے کے بعد مزدور لڑکا پہاڑ کے نیچے کام کر رہا تھا کہ اچانک ایک بڑا پتھر مزدور پر گر گیا جس کے بعد وہ ہلاک ہوگیا جس کے بعد کمپنی کے ذمہ دار جائے حادثہ سے فرار ہوگئے۔