پولیس تفتیش کے مطابق ملزمین ملاڈ کی ایک چوری کی واردات انجام دینے کے لئے ملزمین ہوائی جہاز سے ممبئی آئے تھے۔چوری کرنے کے بعد دوبارہ ہوائی جہاز سے واپس چلے گئے۔ لیکن ملاڈ پو لیس نے تین چوروں کو گرفتار کیا ہے جو مدھیہ پردیش کے رتلام چوری کا سامان لے جارہے تھے۔ ساتھ ہی ان کے پاس سے 170000 کا قیمتی سامان بھی ضبط کیا گیا ہے۔
مختلیف ریاستوں میں چوری کی واردات انجام دینے والی گینگ گرفتار جانکاری کے مطابق ملاڈ تھانے کی حدود میں لبرٹی گارڈ نام کی عمارت میں دن دہاڑے ایک بند مکان کا تالا توڑ کر چوری کی گئی تھی۔ 11 جنوری کو مکان مالک نے دس لاکھ روپئے کی مالیت کی چوری کی شکایت درج کرائی تھی۔ اس شکایت کے بعد پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کےلیے کئی ٹیمیں تشکیل دی ۔پولیس کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں تھا جس سے ملزمین کی شناخت کی جا سکے چوری کے واردات انجام دینے کے بعد ملزمین علاقے کے ایک گیسٹ ہاؤس میں قیام کیے تھے یہ سراغ پولیس کے ہاتھ لگ گیا اس کے بعد پولیس ممبئی سینٹرل ریلوے اسٹیشن پر ملزمین کی خاک چھاننے کے لیے پہنچے لیکن ریلوے اسٹیشن پر کوئی جانکاری نہیں ملی اسی دوران ریلوے اسٹیشن کی سی سی ٹی وی کیمرے میں ملزمین کی ویڈیو ملی پولیس نے اس ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی فوٹو حاصل کی ملزمین راجدھانی ایکسپریس سے روانہ ہو چکے تھے ممبئی پولیس نے دوسرے پولیس افسران کو ملزمین کی تصاویر بھیجی ۔
ممبئی پولیس نے ریلوے پولیس کو اس بات کی جانکاری دی ہے کہ تصویر میں دکھائی دینے والے سارے ملزمین ممبئ میں ہونے والی چوری کی واردات میں شامل ہیں اس لیے ان تمام ملز مین کو فوراً حراست میں لے لیا جائے، جسکے بعد ریلوے پولیس نے ٹرین میں ملزمین کو تلاش کرنا شروع کر دیا۔ جسکے بعد ملزمین کو اپنی حراست میں لے لیا گیا۔
مزید پڑھیں:Nomad Murdered in Banihal: رامبن میں خانہ بدوش بکروال کا قتل
تفتیش میں پتہ چلا کہ ان میں سے ان کے دو ساتھی چوری کی واردات انجام دینے کے بعد بذریعہ فلائٹ فرار ہوگئے ہیں اس گینگ نے ممبئی کے آس پاس اور اطراف میں ہونے والی چوری کی وارداتوں میں شامل ہونے کا انکشاف کیا ہے انکے پاس سے چوری کے لئے استعمال ہونے والے اوزار برآمد ہوئے۔اسکے علاوہ سونا چاندی کے زیورات موبائل فون اور مختلف مقامات سے لوٹی گئی مہنگی گھڑیاں برآمد کی گئی ہے۔
ان کے خلاف ممبئی ہی نہیں بلکہ ملک کے الگ الگ ریاستوں میں 100 سے زائد مقامات درج ہیں فی الحال پولیس نے ملزم سےمزید پوچھ تاچھ کر رہی ہے تفتیش مکمل ہونے کے بعد ممبئی پولیس ملازمین کے بارے میں دوسرے شہروں اور دوسرے ریاستوں کی پولیس کو آگاہ کرے گی تاکہ علاقے میں ہونے والی چوری کا پردہ فاش ہو سکے اور یہ پتہ چل سکے کہ اس واردات میں کتنے لوگ شامل ہیں چوری کیے گئے سامان کو یہ لوگ کہاں فروخت کرتے ہیں ابھی اس کا پتہ نہیں چل سکے۔