اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fund Receive for Graveyards: وزارت اقلیت کی جانب سے قبرستانوں کے لیے دو کروڑ روپے کا فنڈ موصول

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی جانب سے گزشتہ روز ان کے رابطہ آفس پر پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں انہوں نے ایم ایل اے فنڈ اور وزارت اقلیت کی جانب سے قبرستانوں کے لیے موصول ہونے والے فنڈز کی تفصیلات پیش کی۔ Fund Receive for Graveyards

مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی
مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی

By

Published : Apr 4, 2022, 4:49 PM IST

مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ان کا کوئی بھی فنڈ واپس نہیں ہوا ہے، آئندہ دنوں میں شہریان کو 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے بجٹ سے 28 ترقیاتی و تعمیری کام زمین پر نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اقلیت کی جانب سے شہر کے چھوٹے بڑے قبرستانوں کے لیے تقریباً 2 کروڑ روپے کا فنڈ موصول ہوا جس کا جی آر بھی آچکا ہے اس طرح عزیز کلو اسٹیڈیم میں کھیلوں کے مختلف میدان اور لوازمات کے لیے 25 کروڑ روپے میں سے 5 کروڑ روپے کی پہلی قسط منظور ہوئی۔ بقیہ کے لیے کوشش جاری ہے۔ Fund Receive for Graveyards

مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی

ایک سوال کے جواب میں مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ تلواڑہ ڈیم سے مالیگاؤں فلٹر پلانٹ کی پچاس سالہ پرانی پائپ لائن کی تبدیلی کے لیے 45 کروڑ روپے کے فنڈ کا مطالبہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ وزیر ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے کی جانب سے شہر میں گارڈن کی ترئین کاری کے لیے 5 کروڑ کا فنڈ موصول ہوا ہے۔ یہ تمام معلومات مفتی اسماعیل نے پریس کانفرنس میں پیش کیں۔ Fund Receive for Graveyards

ABOUT THE AUTHOR

...view details