مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے بوریولی علاقے میں ایک عمارت میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ آگ عمارت کی ساتویں منزل پر لگی۔ آتشزدگی میں فائر بریگیڈ عملہ کا رکن شدید جھلس گیا جسے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سوسائٹی کے لوگوں نے محکمۂ فائر بریگیڈ کو آگ کی اطلاع دی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچی اور آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کی۔