اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire in Omni Van in Malegaon: مالیگاؤں سہارا ہسپتال کے پاس اومنی وین میں لگی آگ - اومنی وین میں گیس لیکج کے باعث لگی آگ

مالیگاؤں سہارا ہسپتال کے قریب ایک اومنی وین میں آگ لگ گئی۔ گاڑی میں 5 سے زائد افراد موجود تھے جس میں ایک بچی بھی شامل تھی۔' Fire in Omni Van near Malegaon Sahara Hospital

مالیگاؤں سہارا ہسپتال کے پاس اومنی وین میں لگی آگ
مالیگاؤں سہارا ہسپتال کے پاس اومنی وین میں لگی آگ

By

Published : Mar 10, 2022, 2:34 PM IST

مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں سہارا ہسپتال کے پاس اچانک ایک اومنی وین میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔' A fire broke out in an omni van near Malegaon Sahara Hospital

اس تعلق سے گاڑی میں سوار راجو کھاٹک نامی شخص نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'گاڑی میں 5 سے زائد افراد موجود تھے جس میں ایک بچی بھی شامل تھی۔'

مالیگاؤں سہارا ہسپتال کے پاس اومنی وین میں لگی آگ

انہوں نے بتایا کہ 'وہ چالیسگاؤں سے ایک خاتون کو ڈیلیوری کے لیے مالیگاؤں لے کر جارہے تھے کہ تبھی گاڑی سے گیس کی بدبو آنی شروع ہوگئی اور پھر اچانک آگ بھڑک اٹھی۔' Fire in omni van due to gas leak

راجو کھاٹک نے مزید کہا کہ 'گاڑی میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد روپئے تھے جس میں سے کچھ رقم گاڑی میں جل کر راکھ ہو گیا۔'

وہیں فائر بریگیڈ محکمہ کے ملازم شکیل احمد نے بتایا کہ 'گاڑی میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details