اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھیونڈی: گودام میں بھیانک آتشزدگی - گودام میں بھیانک آتشزدگی

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی کے سادھنا کمپاؤنڈ علاقے میں فیوچر سپلائی چین کے گودام میں بھیانک آگ لگ گئی ۔ آگ بجھانے کے لیے بھیونڈی کلیان تھانے کے فائر بریگیڈ عملہ کو طلب بلایاگیا ہے۔

مہاراشٹر کے بھیونڈی میں گودام میں بھیانک آتشزدگی

By

Published : Oct 21, 2019, 11:16 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی کے سادھنا کمپاؤنڈ علاقے میں فیوچر سپلائی چین کے گودام میں بھیانک آگ لگ گئی ۔ اس آتشزدگی میں کچھ ہی دیر میں آگ نے تقریباً 1 لاکھ اسکوائر فٹ پر مشتمل گودام کو اپنی زد میں لے لیا۔

مہاراشٹر کے بھیونڈی میں گودام میں بھیانک آتشزدگی


موصولہ اطلاعات کے مطابق اس گودام میں پرفیوم، اے سی، فریز، شیونگ کٹ رکھے ہوئے تھے۔ اور اس گودام سے ممبئی سمیت ملک کے مختلف حصوں کے شاپنگ مال میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ مسلسل اے سی اور فریز کے کمپریسر میں دھماکے ہو رہے ہیں۔ تقریباً 6 گھنٹوں سے فائر بریگیڈ عملہ آتشزدگی پر قابو پانے میں مشقت کر رہا ہے۔

ممبئی: بیسٹ بس میں آتشزدگی

ABOUT THE AUTHOR

...view details